فرانس، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوا۔
سوئٹزر لینڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔
تینوں یورپی ممالک میں شدید طوفان اور بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔