لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کے حوالے سے پاکستانی مٹی بڑی زرخیز ہے۔
لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ جارحانہ پن فاسٹ بولنگ کا اصل حسن ہے لیکن اس ٹیسٹ سیریز میں زیادہ ریورس سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا اعزاز ہے۔
بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہت خوش گوار ہے۔