پاکستانی گلوکار فاخر نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ مل کر نیا گانا ‘میری ڈبل چِن’ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔
فاخر نے بتایا کہ ان کا نیا گانا ‘میری ڈبل چِن’ میں ان کے بچے نائل اور سائمون کا بڑا کردار ہے ، کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سیلف آئسولیشن کے وقت ان کے بچوں کے دماغ میں اس گانے کا آئیڈیا آیا۔
فاخر نے سوشل میڈیا پر گانا جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جسے ہم نے اپنے گھر کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا ہے۔
گانے ‘میری ڈبل چِن’ کی ویڈیو میں متعدد معروف شخصیات کو بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں سینئر اینکر پرسن حامد میر، اداکار عدنان صدیقی، جاوید شیخ، نادیہ حسین، اعجاز اسلم، بشریٰ انصاری، ابرارالحق، عائشہ عمر اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
علاوہ ازیں فاخر نے سوشل میڈیا پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ گانا بنانے میں ان کی مدد کی۔