فائنلسٹ ٹیمیں جنوبی افریقہ اور بھارت بارباڈوس پہنچ گئیں

فائنلسٹ ٹیمیں جنوبی افریقہ اور بھارت بارباڈوس پہنچ گئیں


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب وقت آگیا ہے ناقابل شکست ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم کی شکست کا، ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں جنوبی افریقہ اور بھارت بارباڈوس پہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیموں کا ناقابل شکست رہنے کا امکان فائنل میں بھی ہے کیونکہ آج فائنل کے دن اور اتوار کو ریزرو ڈے میں بھی بارش کی پیشنگوئی ہے، اگر میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔

ایونٹ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے فائنل تک پہنچنے کا سفر شاندار رہا ہے، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل سمیت اپنے تمام آٹھ میچز میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کسی ایک ٹیم کی ہار کا لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فائنل میں بھی دونوں ناقابل شکست رہیں کیوں کہ بارباڈوس میں آج صبح سے شام تک بارش کی پیشنگوئی ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، اس فیصلہ کن معرکے کیلئے اتوار کو ریزور ڈے بھی رکھا گیا ہے مگر اُس دن بھی صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک برسات کی پیشنگوئی ہے۔

اگر بارش نے کھیل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا جائے گا، یوں دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں