غیرمہذب رویہ پر عمر اکمل کی کمیٹی کے سامنے پیشی، آج پھرطلب کرلیا گیا


 لاہور: 

 پی سی بی نے غیرمہذب رویے پر کرکٹر عمر اکمل کے واقعے پر انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل کے خلاف کمیٹی کی سربراہی ڈایریکٹر ہارون رشید کے سپرد ہے، ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی ہیں جو کہ پی سی بی لیگل ٹیم کے رکن بھی، عمر اکمل نے منگل کو انکوائری کمیٹی  کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کیا، انھیں بدھ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیرمہذب رویہ اپنایا جس کی شکایت باقاعدہ طورپر کرکٹ بورڈ حکام کوکی گئی تھی، کمیٹی ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں