شہرہ آفاق ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کا 18 جولائی کو بڈاپسٹ میں مجوزہ شو منسوخ ہوگیا، انہیں اپنے بینڈ ‘ہالی ووڈ ویمپائرز’ کے ساتھ ہنگری اور سلوواکیہ میں پرفارم کرنا تھا۔
پرستاروں نے شو سے صرف ایک گھنٹہ پہلے جانی ڈیپ کو شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
ان کی وائرل تصویر کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ ان کی کثرت شراب نوشی کی وجہ سے شو منسوخ ہوا۔
بینڈ نے شو منسوخ ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، بینڈ کا کہنا تھا کہ کچھ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے شو منسوخ کیا جا رہا ہے، تمام ٹکٹس کو ری فنڈ کیا جائے گا۔
کئی میڈیا رپورٹس میں جانی کی خراب صحت کو بھی پروگرام کی منسوخی کی وجہ قرار دیا گیا۔
بینڈ نے سلوواکیہ میں 20 جولائی کو پرفارم کرنا تھا لیکن وہ پروگرام بھی منسوخ ہوا۔