غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت جاری ہے، سیف زون قرار دیے گئے رفح کے علاقے المواسی پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔
وسطی غزہ اور دیرالبلاح میں اسرائیلی بم باری سے 4فلسطینی شہید ہو گئے۔
نصیرات کیمپ میں اسرائیلی بم باری سے سول ڈیفنس کے 3 ارکان شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں تیسری مرتبہ چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو انخلاء کے احکامات دے دیے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 316 ہو گئی۔