غزہ جنگ بندی کی صورت میں ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا، بائیڈن

غزہ جنگ بندی کی صورت میں ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا، بائیڈن


امریکا کے صدر جوبائیڈن نے توقع ظاہر کی ہے کہ غزہ جنگ بندی کی صورت میں ایران حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔ 

امریکی صدر نے یہ بات نیوآرلینز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ ایسا ماحول پیدا کرے گا کہ یہ خطے تشدد کے چکر سے باہر نکل سکے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت، مغربی ممالک اور امریکا کے ساتھ ڈائیلاگ میں مصروف ہے کہ انتقامی کارروائی کس نوعیت کی ہو۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ کچھ نہ ہو۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انٹونی بلنکن پچھلے کئی ہفتوں سے ٹیلےفونک رابطوں میں ہیں کہ ایک پیغام واضح طور پر دیا جائے کہ جنگ بندی ہونے والی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا فوجی سامان بیچنے کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ کے بڑھتے بادلوں میں چین ایران کے ساتھ ایک اور شاہراہ ریشم قائم کررہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں