غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے رہائشی عمارت پر حملے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حماس کے جوابی حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 حزب اللّٰہ ارکان شہید ہوئے، ایران نے حزب اللّٰہ سے کشیدگی بڑھانے پر اسرائیل کو انتباہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے جواب میں ایران کو تباہی کا مستحق قرار دے دیا۔
ادھر اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔