میری کامیابی کا بڑا راز حسن سلوک ہے ہر کسی کے ساتھ پیار محبت سے پیش آتی ہوں ،گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) عید کے موقع پر مستحق افراد کا خیال رکھنا ضروری ہے ہم جتنی خوشیاں بانٹیں گے ہمیں اتنی ہی زیادہ خوشیاں نصیب ہونگی ان خیالات کا اظہار سٹیج قاتلہ و بھنگڑا کوئین میگھا نے تمام اہل سلام اور دوست حباب کو ایڈوانس عید مبارک پیش کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہمیری کامیابی کا بڑا راز حسن سلوک ہے ہر کسی کے ساتھ پیار محبت سے پیش آتی ہوںاور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ہر شعبہ کے لوگ مجھے بے پناہ پیار ،محبت اور عزت دیتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ میرا فنی سفر بڑا ہی خوبصورت ہے اداکاری سے لیکر گلوکاری اور اب ٹی وی پر میزبانی میںبھی میری سوچ سے بڑھ کر عزت و شہرت ملی ہے۔