لاہور: حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر بھی سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنیما اور تھیٹرز کھولنے سے متعلق مالکان کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی تاہم عید کے موقع پر حکومت نے سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد بنانا ممکن نہیں ہوگا اس لیے عید الفطر کے موقع پر پنجاب کے سنیما اور تھیٹرز مکمل بند رہیں گے۔