عید کی تعطیلات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بند رہے گا


عید الاضحیٰ کی تعطیلات پر پاکستان اسٹاک  مارکیٹ بھی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک مارکیٹ 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گی۔

اسٹاک مارکیٹ  میں کاروباری سرگرمیاں پیر 3 اگست سے دوبارہ شروع  ہوں گی۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین  دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں