اسلام آباد: : اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 18 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔