عیدالضحٰی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت نے اعلان کردیا

عیدالضحٰی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت نے اعلان کردیا


وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں پشاور، اٹک، کوہاٹ، میانوالی، کرک، حویلیاں، شجاع آباد، ٹیکسلا، مری، نارووال، لاہور اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں