آج کل جوپاکستانی ڈرامہ عوام میں مقبول ہو رہا ہوتا ہے اس کی آخری قسط کو بڑی اسکرین پر لگا نے کی تیاریا ں شروع کر دی جا تی ہے جو نا صرف اس کی مقبولیت بلکہ آمدنی میں بھی اضافے کا ایک طریقہ ہے جو کہ متعارف ہو چکا ہے۔
اب نئی خبر یہ ہے کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بھی پاکستان بھرمیں بڑی اسکرین پر دکھانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا ‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
The casting of this show is so on point. The chemistry these 4 share as best friends is so real. Not even for once it seems that they are acting. It all looks so natural. Plus writer has made sure that we connect to both their quarrels and fun #EhdeWafa
سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ 24 اقساط پر مشتمل تھا لیکن عوام میں انتہائی مقبولیت حاصل کر نے کے بعد ڈرامے کی مزید اقساط کی شوٹنگ کی گئی اور اب ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں بھی داخل ہو چکا ہے ۔
Another performance by Ahad Raza. Mir as Saad . No one does it better than Ahad. I love the brilliancy & perfection of Ahad’s expressions. Ahad you proved it again you are a phenomenal actor. What a powerful performance. From dialogues to expressions.@ahadrazamir #EhdEWafa
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور ڈرامے کی آخری قسط نشر کرنے کا فیصلہ ابھی فائنل نہیں ہوا۔