پاکستانی معروف اداکارہ جویریہ عباسی، اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار شمعون عباسی کی بیٹی، عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ، موسیقارہ و فیشن ماڈل عنزیلہ عباسی نے کچھ روز قبل ہی اپنے شوہر، تعشفین انصاری کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر عنزیلہ اور تعشفین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی گئیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر اداکارہ کے فالوورز و مداحوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں کہنا تھا کہ عنزیلہ ماں بننے والی ہیں۔
عنزیلہ اور تعشفین کی ان پوسٹس پر اداکارہ کے حمل سے متعلق کئی تبصرے کیے گئے۔
ان تبصروں میں سے کچھ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔