پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عمیر جیسوال نے کرکٹر شعیب اختر کی بائیو پک ’راولپنڈی ایکسپریس‘میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
عمیر جیسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی زندگی پر بننے والے پروجیکٹ ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں اب مزید اس پروجیکٹ سے متعلق کسی بھی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا۔
عمیر جسوال نے اپنی انسٹا پوسٹ کے آخر میں اس فلم کی پروڈکشن میں شامل تمام افراد کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اداکار نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پِک’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔