اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔
اس ضمن میں پروموٹر ریحان صدیقی نےبتایا کہ عمر شریف کو اُن کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا ہے، انہیں صرف یہ بتایا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔
ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔