عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے، راشد لطیف


لاہور: 

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے بعد بورڈ دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کررہا ہے۔

راشد لطیف نے دعوٰی کیا ہے کہ برطانوی کمپنی نے گزشتہ ماہ موبائل ڈیٹا حکام کے سپرد کیا تھا، چند کرکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کی تفتیش میں ناصر جمشید، یوسف انور اور محمد اعجاز نے اعتراف جرم کیا تھا، بورڈ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں کے بارے میں بھی چھان بین کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل سے پہلے ہی اینٹی کرپشن قانون کا بم پھٹ گیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل عمر اکمل کو پی سی بی نے معطل کردیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے متبادل کے طور پر انور علی کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں