عمران کو عدالتوں سے ریلیف تو مل رہا لیکن حکام کے پاس جیل میں رکھنے کے آپشنز موجود ہیں: انصار عباسی

عمران کو عدالتوں سے ریلیف تو مل رہا لیکن حکام کے پاس جیل میں رکھنے کے آپشنز موجود ہیں: انصار عباسی


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس سے متعلق روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے 5 جون کو ہی خبر دے دی تھی۔

 انصار عباسی کی 5 جون کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے لیکن انہیں جیل میں رکھنے کے لیے حکام کے پاس آپشنز موجود ہیں۔

حکام عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دوم دائر کرنے کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں 5 جون کو شائع انصار عباسی کی رپورٹ درست ثابت ہوئی جب نیب نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کے بعد ان دونوں کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں بری کیا تھا اور عمران خان پر یہ آخری کیس تھا جس میں ان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی، کیس میں بریت کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو امید تھی کہ عمران خان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں