پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔
اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نےاپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنے گھر کے باغ میں بیٹھے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پُرکشش نظر آرہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCbzQCCplDl/?utm_source=ig_web_copy_link
عمران عباس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکار نے لکھا کہ امن ایک ایسا عمل ہے جو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ہم آہستہ آہستہ اپنی منفی رائے کو بدلتے ہیں اور اپنے مقصد میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اور پھر اپنے مقصد کے لیے نئے ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہیں جو ہمارے لیے مفید ہوتا ہے۔
اداکار عمران عباس نے لکھا کہ اِسی لیے میں کہتا ہوں کہ آپ کسی بھی کام کو کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔
اداکار نے کہا کہ ہر کام کو پُرسکون انداز میں سرانجام دیں تاکہ آپ کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب عمران عباس نے بتایا کہ جب بھی آپ کوئی کام کریں تو آپ خود کو اندرونی طور پر بھی سکون سے محروم نہ کریں پھر چاہے آپ کے سامنے دُنیا کی کتنی ہی بڑی پریشانی کیوں نہ ہوں، کبھی بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔
اِس سے قبل عمران عباس نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔
یاد رہے کہ اداکار نے لکھا تھا کہ آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران عباس کی صرف 7 گھنٹے قبل کی گئی اِس معنی خیز پوسٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔