عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے : وقار یونس


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے، وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

سابق کپتان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا ان کے  پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ  سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی۔

خیال رہے کہ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر دیا تھا۔

آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

دوسری جانب وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں