عمران خان میثاق معیشت کے لیے اپوزیشن سے خود رابطے کریں، خورشید شاہ


 اسلام آباد: 

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت میثاق معیشت کی بات کرتی ہے اور این آر او کا الزام بھی لگاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایک طرف میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں دوسری جانب این آر او کا الزام لگاتے ہیں، یہ حکومت کی منفی سوچ ہے، اب عمران خان میثاق معیشت کے لیے اپوزیشن سے خود رابطے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے جو بات کی اس کا نتیجہ ملا ہم این آر او مانگ رہے ہیں ، ہم اب جب بھی ان سے بات کریں گے ایسا لگے گا ہم این آر او مانگ رہے ہیں ، این آ ر او کی ضرورت ہمین نہیں ان کو پڑے گی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینا منفی بات ہو گی، ایسا کرنا بلاواسطہ حکومت کو فری ہینڈ دینا ہوگا


اپنا تبصرہ لکھیں