عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی تفصیلات سامنے آ گئیں

عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی تفصیلات سامنے آ گئیں


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف جلد ہی ایک بین الاقوامی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

عمران اشرف کے کیریئر کی اس پہلی بین الاقوامی فلم کا نام’اینو رہنا سہنا نہیں آندا‘ ہے، یہ ایک کینیڈین پنجابی فلم ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے تحریر کی ہے اور ہدایت کاری بھی وہ خود ہی کر رہے ہیں۔

عمران اشرف اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جہاں اس فلم کی شوٹنگ کا کینیڈا میں آغاز ہو چُکا ہے۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ دنوں پہلے کینیڈا کے شہر اونٹاریو سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہیں آؤٹلینڈر کے سامنے کھڑے کیمرے کے لیے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت واحد زبان ہے‘۔

اُنہوں نے ڈاؤن ٹاؤن ٹورنٹو سے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مجھے کینیڈا سے محبت ہے‘۔

اس فلم میں عمران اشرف کے ساتھ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل بھی نظر آئیں گے اور یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم’اینو رہنا سہنا نہیں آندا‘ ایک کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی بین الاقوامی طلباء کے مسائل پر مبنی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں