لاہور:
بنگلادیش کیخلاف تین وکٹیں لینے والے عمانی بولر فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کیخلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں لینے والے عمانی بولر فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے، اس ایونٹ میں بابر اعظم بھی شریک تھے۔
فیاض بٹ جونیئر ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف کوارٹرفائنل کے مین آف دی میچ بھی رہے تھے،پیسر پاکستان میں مستقبل سے مایوس ہوکر عمان منتقل ہوگئے تھے۔