پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
علی گُل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اتنی پیار کرنے والے خاندان اور شریکِ حیات کو حاصل کرنے پر بہت خوش اور اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔
علی گل پیر کی اس پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارک بادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔