علی فضل ہیرامنڈی میں اہلیہ کی پرفارمنس پر خوش

علی فضل ہیرامنڈی میں اہلیہ کی پرفارمنس پر خوش


بھارتی اداکار علی فضل ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈھا کی اداکاری دیکھ کر خوش ہوگئے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ریلیز ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی  بھارتی سیریز بن گئی ہے، اس سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

اداکار علی فضل نے بھی ہیرامنڈی سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دے دیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے اہلیہ ریچا چڈھا کو مبارک باد بھی دی۔

علی فضل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کی خوب تعریف کی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں  ریچا چڈھا کو سیریز کی کامیابی پر مبارک باد  دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح بہترین اور غیر معمولی اداکاری کی۔

اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ تم بہترین ہو اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ ہیرا منڈی میں بہترین اداکاری پر تمھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی شوہر کی جانب سے مبارک باد دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں