گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دے دیا۔
گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا۔
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کا بے حد شکر گزار ہوں‘۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ تمام فنکاروں کی کاوشوں کی اتنی ہی حوصلہ افزائی کریں، ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں، پی ایس ایل اور ہماری موسیقی پاکستان سے ہے‘۔
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد سمیت پی ایس ایل 5 بھی لکھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کیا گیا تھا جسے گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا جب کہ اس کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے۔
اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علی ظفر کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا، صارفین کا یہ کہنا تھا کہ اس بار پی ایس ایل 5 کا ترانا علی ظفر کو ہی گانا چاہیے تھا۔