پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ناخنوں پر نیل پالش لگانے کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے کالی نیل پالش لگائی ہوئی ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں گلوکار علی ظفر نے لکھا ہے کہ آپ بتائیں گے کہ آپ کون ہیں، کوئی اور نہیں بتائے گا۔
اس کے علاوہ گلوکار نے یہ ہیش ٹیگ بھی لکھا ہے کہ دقیانوسی خیالات کو ٹوڑیں۔
تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ صارفین نے ان کے اس عمل کو سراہا جبکہ کچھ صارفین کو ان کا نیل پالش لگانا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک طرف تو قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اسلامی عقائد کو فروغ دے رہا ہے لیکن ہماری شوبز شخصیات ان چیزوں کو فروغ دے رہی ہیں جو اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن نیل پالش میں پنک زیادہ اچھا لگتا۔