علی ظفراب کرکٹر بننے کے خواہاں؛ شعیب اخترکو چیلنج کردیا


لاہور: سابق قومی کرکٹر شعیب اختراور گلوکار و اداکار علی ظفر کے درمیان سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا جسے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے گلوکارو اداکارعلی ظفر سے ٹوئٹر پردلچسپ انداز میں بات چیت کی جس سے ان کے درمیان اچھی دوستی بھی سب پرعیاں ہوگئی۔

شعیب اخترنے علی ظفرسے کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟ جس کے جواب میں علی ظفر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ سنا ہے بڑی بالنگ کراتے ہیں آپ؟؟

شعیب اخترنے علی ظفرکو اپنی تیزبالنگ پرمہارت کا یاد دلاتے ہوئے کہا کہ تو ٹائم اور جگہ بتا اور پھر ایک بال بھی چھو کے دکھا جس کے بعد علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ گراؤنڈ میں انتظارکررہا ہوں، اورمیں بھی ایک بال 172 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے کرواؤں گا۔

اور بات یہاں ختم نہیں ہوئی کیونکہ شعیب اختر نے مذاق میں تڑی دیتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کرلے راک اسٹار، جلد ملتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں