علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کوچیلا میں ڈیبیو پرفارمنس

علی سیٹھی کی میوزک فیسٹیول کوچیلا میں ڈیبیو پرفارمنس


پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کوچیلا میں ڈیبیو پرفارمنس دے کر تاریخ رقم کردی۔

علی سیٹھی پاکستان کے پہلی گلوکار ہیں جنہوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے انٹرنیشنل میوزک فیسٹول کوچیلا میں پرفارم کیا ہے اور انہوں نے اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو مایوس نہیں کیا۔

علی سیٹھی نے اپنے شہرہ آفاق گانے ’پسوڑی‘ پر بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پرفارمنس دی جو مداحوں کو بہت زیادہ پسند آئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے ایونٹ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن کے کمنٹس میں فلم اور تھیٹر ڈائریکٹر میرا نائر، شرمین عبید چنائے اور عدنان ملک نے دل والے ایموجیز دے کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کوچیلا فیسٹول ایک معروف انٹرنیشنل ایونٹ ہے اور اس میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ موسیقی کی جہت کو مزید بڑھایا جائے۔

گزشتہ برس امریکی نژاد پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی اس فیسٹول میں پرفارم کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں