پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے ‘خبر تحیر عشق’ کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل ‘خبر تحیر عشق’ پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا۔
گانے کی موسیقی بھی دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
4 منٹ 29 سیکند دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔
یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
انٹرنیٹ پر علی سیٹھی کے اس گانے کو کافی مثبت ردعمل موصول ہورہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس گانے کے ساتھ سب کو پیچھے چھور دیا۔
#AliSethi uffff ufff ufff.
I wasn’t even able to get over guloon main rang and now this masterpiece.
Khabar-e-tahaiyur-e-ishq sun.
This maaaaan is just amazing.
Take a bow. You’ve outdone many with this beautiful rendition.
ایک صارف نے غزل کے کچھ اشعار شیئر کیے۔
خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی
نہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی #AliSethi
علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اس غزل کو دوسرے انداز میں گاتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ علی سیٹھی نے گزشتہ سال مہدی حسن کے گانے ‘گلوں میں رنگ’ پر کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا تھا، ان کے اس گانے کو بھی مثبت ردعمل موصول ہوا۔