علی رحمٰن کی خواجہ سرا کے کردار میں ڈھلتےہوئے ویڈیو وائرل

علی رحمٰن کی خواجہ سرا کے کردار میں ڈھلتےہوئے ویڈیو وائرل


پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمٰن خان کی اپنے نئے کردار ’گرو‘ میں ڈھلتے ہوئےویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

علی رحمٰن خان آج کل اپنے کریئر کا سب سے منفرد اور مشکل کردار ’گرو‘ ادا کر رہے ہیں، یہ کردار نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’گرو‘ کا مرکزی کردار ہے۔

علی رحمٰن خان اس ڈرامے میں ایک رحم دل خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

علی رحمٰن کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لال جوڑا پہنے، وِگ لگائے میک اپ کروا رہے ہیں۔

ویڈیو سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ علی رحمٰن اس کردار میں ڈوب کر اسے ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن کے مطابق علی رحمٰن خان کا یہ خواجہ سرا کے کردار کے لیے پہلا گیٹ اَپ تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں