علی رحمٰن خان نے یمنیٰ زیدی سے کیا سیکھا؟

علی رحمٰن خان نے یمنیٰ زیدی سے کیا سیکھا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پروفیشنل ہیں۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے جب یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کیا تو میں اس کے کام کرنے کے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ یمنیٰ زیدی بہت پروفیشنل ہیں اور وہ اپنے کام کے بارے میں بہت زیادہ محتاط بھی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یمنیٰ زیدی اور ارسا غزل کو دیکھ کر یہ سمجھ آئی کہ میں بھی اپنے شوبز کیریئر کو پروفیشنل اور محتاط انداز سے آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔

علی رحمٰن خان نے بتایا کہ یمنیٰ زیدی اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے آخری حد تک کوشش کرتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں