اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں نے ضروری کام کے لیے جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین اس وقت پولی کلینک چوک میں موجود ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں جاری ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کنٹینر بھی پولی کلینک چوک میں موجود ہے، جہاں سے وہ کسی ضروری کام کے لیے جانا چاہتے تھے اور گاڑی بھی آگئی تھی، تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا۔
علی امین گنڈاپور کا عوام سے خطاب کی ویڈیو