انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائؕر علیم ڈار نے کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار افراد کو اپنے ریسٹورنٹ پر فری کھانا دینے کا اعلان کیا۔
علیم ڈار نے کہا کہ بے روزگار افراد میرے ریسٹورنٹ سے مفت کھانا لے سکتے ہیں، کورونا کے خلاف حکومت پاکستان کا ساتھ دیں اور احتیاط کریں۔