پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے سیاہ رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
علیزے شاہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں بولڈ لباس کا چناؤ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘، ’بے بسی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔