علیزا سلطان نے بچوں کے ساتھ بہترین لمحات شیئر کردیے

علیزا سلطان نے بچوں کے ساتھ بہترین لمحات شیئر کردیے


حال ہی میں اچانک دوسری شادی کا اعلان کر کے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دینے والے اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے بچوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ علیزا کی فیروز کے ساتھ 2018ء میں شادی ہوئی تھی، علیزا اس وقت ایک عام لڑکی تھیں جن کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

بعد ازاں فیروز خان سے طلاق کے بعد اُنہوں نے ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا اور انفلوئنسر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

علیزا سلطان اب اپنی ایک شناخت رکھتی ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

علیزا اور فیروز خان کے دو بچے، بیٹا سلطان خان اور ایک بیٹی فاطمہ ہے۔

آج کل جہاں فیروز خان اپنی دوسری کی شادی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں وہیں علیزا سلطان اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں۔

علیزا سلطان نے بچوں کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بیٹے سلطان خان کی سالگرہ مناتے ہوئے مئی کے مہینے میں گزارے گئے یادگارلمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزا کے ہاں پہلی اولاد، بیٹے کی پیدائش 2019ء کے مئی میں ہوئی تھی۔

علیزا سلطان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ اُن کا مئی کا مہینہ کیسا گزرا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں