عفت عمر نے ’ویلنٹائنز ڈے‘ پر کنگ خان کا اپنے لیے خصوصی پیغام شیئر کردیا

عفت عمر نے ’ویلنٹائنز ڈے‘ پر کنگ خان کا اپنے لیے خصوصی پیغام شیئر کردیا


پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان کا اپنے لیے 4 سال قبل بھیجا گیا خصوصی ویڈیو پیغام ویلنٹائنز ڈے پر دوبارہ شیئر کردیا۔

ویڈیو پیغام کے آغاز میں کنگ خان نے اداکارہ کا نام لیکر سلام کیا اور پھر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شاہ رخ نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی کرو ، اس میں کامیابیاں حاصل کرو اور ہمیشہ خوش رہو۔

اداکارہ عفت عمر نے شاہ رخ کے 14 سیکنڈز پر مبنی ویڈیو کلپ کو ایک بار پھر شیئر کیا اور اپنے ہمیشہ کے کرش شاہ رخ خان کو ٹیگ بھی کیا۔

انہوں نے شاہ رخ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے جو دو سیکنڈز مجھے دیے، وہ میری زندگی کا سب سے بڑا خوشی کا لمحہ ہے۔

عفت عمر نے دل والی ایموجی استعمال کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو ان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

یہ ویڈیو پیغام 5 اگست 2019 کو بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا لیکن اب سال 2023 پر ویلنٹائینز ڈے کے موقعے پر انہوں نے یہ پیغام ایک نئے کیپشن کے ساتھ جاری کیا اور اس طرح  پوسٹ وائرل ہوگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں