پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں عفت عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان محسن عباس حیدر نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عرفی جاوید کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن وہ میرے پسند کا فیشن نہیں ہے تو ظاہر ہے میں تو اس کو قبول نہیں کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟
اُنہوں نے فیشن کے حوالے سے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیشن کی باؤنڈری کا تعین ایک عام انسان نہیں کرسکتا اور کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میرا فیشن صحیح اور دوسرے کا فیشن غلط ہے اور اگر میں اس طرح اپنی مرضی کے مطابق فیشن کرنے لگوں تو پھر تو ’لاہور‘ مجھے قتل کردے۔
عفت عمر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جو جیسے فیشن میں خوش ہے اسے ویسے خوش رہنے دیں۔