عزیز نورانی کی ڈیلس آمد، ’لسبیلہ‘ کی نئی شاخ کا اعلان , پاکستانی ذائقے اب ڈیلس میں بھی

عزیز نورانی کی ڈیلس آمد، ’لسبیلہ‘ کی نئی شاخ کا اعلان , پاکستانی ذائقے اب ڈیلس میں بھی

عزیز نورانی کی ڈیلس آمد، ’لسبیلہ‘ کی نئی شاخ کا اعلان , پاکستانی ذائقے اب ڈیلس میں بھی

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس: ہیوسٹن میں واقع معروف پاکستانی ریسٹورنٹ لسبیلہ کے مالک عزیز نورانی کے اعزاز میں ان کی ڈیلس آمد کے موقع پر حبا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ناصر صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک پُرتپاک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شوبز انڈسٹری، کاروباری حلقوں اور کمیونٹی کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز نورانی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ڈیلس میں لسبیلہ کی ایک نئی شاخ کھولنے جا رہے ہیں، تاکہ یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کراچی کے روایتی اور مستند ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی کوشش ہے کہ وطن کی خوشبو، ذائقہ اور تہذیب پردیس میں بھی برقرار رہے۔

اس موقع پر ناصر صدیقی نے کہا کہ عزیز نورانی نے ہیوسٹن میں پاکستانی ذائقے زندہ رکھے اور اب ڈیلس میں بھی وہی معیار اور خوشبو پہنچائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈیلس کی کمیونٹی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی

اپنا تبصرہ لکھیں