عروہ حسین کی سادگی کے مداح دیوانے

عروہ حسین کی سادگی کے مداح دیوانے


پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ عروہ حسین ایوارڈ شو جو کہ ٹورنٹو میں ہونا ہے اس کی ریہرسل کررہی تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ عروہ حسین سے انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا تھا کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت ہوتی ہے جس پر عروہ حسین نے کہا تھا کہ نہیں۔

ویڈیو میں میزبان نے پوچھا کہ ضرورت پڑھتی ہے کیونکہ یہی ہمارے معاشرے کی سوچ ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں