بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں عرفی جاوید کو ایک فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سنہرے رنگ کا مکمل لباس پہنا ہوا ہے، ہلکے میک اپ اور زیورات میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے بے باک ملبوسات کے باعث شہرت رکھتی ہیں، لیکن اب ان کی یہ خوبصورت ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔