عرفی جاوید کا کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف

عرفی جاوید کا کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف


 ممبئی: بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید نے کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا۔

عرفی نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا۔

واقعہ کے دوران جب فوٹوگرافرز ان کا فوٹوشوٹ کر رہے تھے تو ایک 15 سالہ لڑکے نے عرفی اور ان کی والدہ کے سامنے انتہائی نامناسب سوال کیا۔

fdsfasfasf

عرفی نے اسٹوری میں بتایا کہ وہ واقعہ کے بعد بہت پریشان تھیں اور ان کا دل چاہا کہ وہ لڑکے کو مکا ماریں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور عزت سکھائیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عرفی کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل بھی وہ اپنے متنازع لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

دسمبر 2022 میں بھی عرفی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں