بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کو ریمپ پر دیکھ کر لوگ نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ ان کی تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوگئے۔
عرفی جاوید اپنے بے باک ملبوسات کے باعث شہرت رکھتی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں عرفی جاوید کو ایک فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کرتے دیکھا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے سنہرے رنگ کا مکمل لباس پہنا ہوا ہے، ہلکے میک اپ اور زیورات میں وہ خوب پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔
تاہم اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو مکمل لباس میں ریمپ واک کرتا دیکھ کر کوئی حیران ہے تو کوئی پریشان کہ انہیں کیا ہو گیا تو کوئی اسے بھی پبلی سٹی اسٹنٹ قرار دے رہا ہے۔
جبکہ کچھ صارفین کو عرفی کا نیا روپ یعنی مکمل لباس میں ریمپ واک کرنا خوب بھا گیا۔