عراق کی ایئر بیس عین الاسد پر کیے گئے متعدد راکٹ حملوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ایئر بیس پر امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔
امریکی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ حملے میں بیس کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل واشنگٹن میں عراقی و امریکی حکام نے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی، اجلاس میں داعش سے لڑنے کیلئے بنائے گئے اتحاد کو ایک دہائی کے بعد ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔