عدنان میرے والد سے صرف 4 سال چھوٹے ہیں، حریم فاروق


کراچی: عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ عدنان صدیقی میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کرلیا ہے وہی پاکستانی فنکار بھی گھروں میں رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے اس وبا سے بچاؤ کی تلقین کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

جہاں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید اپنے مداحوں کو آگاہی دے رہے ہیں وہیں وہ مختلف اداکاروں سے بھی ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی ویڈیو وہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرتے ہیں۔

اس بار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اپنی ویڈیو کال میں اداکارہ حریم فاروق سے گفتگو کی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بھی کی۔ ویڈیو میں عدنان صدیقی نے حریم فاروق سے متعلق بتایا کہ میں جب بھی حریم سے بات کرتا ہوں تو یہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کو پتا ہے میرے والد کتنے سال کے ہیں؟

عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ میرے پوچھنے پر حریم فاروق یہی کہتی ہیں کہ اُن کے والد مجھ سے صرف چار پانچ سال بڑے ہیں اور جب میں نے اُن کے والد کو دیکھا تو واقعی وہ جوان سے شخص ہیں، اُن سے زیادہ میرے سفید بال ہیں۔ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے حریم کو یہ بھی کہا کہ شرم کریں آپ میرے ساتھ فلم میں ہیروئن آئی تھیں۔

واضح رہے کہ 2014ء میں شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ ’میرے ہمدم میرے دوست‘ میں عدنان صدیقی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں