پشاور: پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر کو 8 روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاک آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا جہاں اے ٹی سی جج نے علی وزیر کو 8 روز کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا اور بعد ازاں علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا گیا۔
واضح ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی ایم رہنما محسن داؤڑ اور علی وزیر کی قیادت میں خار قمر چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گئے تھے