عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟


آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ پروٹوکولز کے مطابق بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ عثمان خواجہ کا کن کشن کا معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، ٹریننگ کے آغاز سے قبل کل پھر کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ ٹیسٹ میچ کے لیے فٹ قرار نہ ہوئے تو میتھیو رنشا کے کھیلنے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کی باؤنسر گیند چہرے پر لگی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں