عثمان بزدار کا اپوزیشن پر جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے کا الزام


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن پر جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کے بارے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے لیکن پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعےکورونا پھیلارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں، یہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھا ہے، عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں، ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اور   یہ لوگ 13 دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں